:جہلم: معمولی تکرار پر کانسٹیبل نے فائرنگ کر کے ساتھی اہلکار کو قتل کر دیا
جہلم (نامہ نگار) معمولی تکرار پر کانسٹیبل نے فائرنگ کر کے ساتھی اہلکار کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے ایس آئی سرفراز احمد کانسٹیبل منور حسین اور کانسٹیبل کاشف اکرام سرکاری گاڑی پر جس کو ڈرائیور محمد سلیمان چلا رہا تھا گشت پر جا رہے تھے کہ لالہ زار کالونی کے قریب فائرنگ سن کر ڈرائیور نے گاڑی روکی اور سرفراز احمد اور ڈرائیور سلیمان نے گاڑی کو روک کر دیکھا کانسٹیبل کاشف اکرام سکنہ جہانگیر اپنے ساتھی کانسٹیبل منور حسین کو گولی مار کر موقع سے فرار ہو گیا۔ کانسٹیبل منور حسین کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ منور حسین کی پولیس لائن جہلم میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ جس میں ڈی پی او حسن اسد علوی اور دیگر پولیس افسران و ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ سرکار کی مدعیت میں ملزم کاشف اکرام کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے۔ کانسٹیبل منور حسین تین بچوں کا باپ تھا۔
ساتھی اہلکار/ قتل