سرتاج عزیز کی اچھے طریقے سے میزبانی کی شکایت کی ضرورت نہ تھی: بھارتی دعویٰ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی اچھے طریقے سے میزبانی کی ہے۔ سرتاج عزیز کو شکایت کرنے کی ضرورت نہ تھی۔ بھارتی حکومت نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ سرتاج عزیز کی طرف سے اتوار کی بجائے ہفتہ کو آنے کے فیصلے پر انہیں امرتسر ائرپورٹ پر قبل از وقت لینڈنگ کی سہولت دی۔ ان کی سکیورٹی کے لئے مجموعی انتظامات کئے۔ جس ہوٹل میں امور خارجہ کے مشیر قیام پذیر تھے ان کے لئے اضافی کمروں کا اضافہ کیا گیا۔ میڈیا سے ملاقات نہ کرنے کی شکایت کے حوالے سے بھارتی حکومت نے یہ موقف اختیار کیا کہ میڈیا کو سکیورٹی وجوہ کی بنیاد پر اس ہوٹل میں نہیں جانے دیا گیا جہاں پاکستان کے مشیر خارجہ کا قیام تھا۔
بھارتی دعویٰ