مولانا فضل الرحمن کے پتے میں پتھری کا انکشاف، آپریشن کا امکان
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے پتے کا آپریشن ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ روز طبی معائنہ کے لئے لاہور پہنچ گئے اور اتفاق ہسپتال سے مختلف ٹیسٹ کرائے جس کے دوران معلوم ہوا کہ ان کے پتے میں پتھری کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق دوبارہ مولانا فضل الرحمن کے مختلف ٹیسٹ ہونگے جس کی روشنی میں پتھری نکالنے کے لئے آپریشن کیا جائے گا ۔