پنجاب کیں سیاست پر جمہوری قبضہ کرنے آیا ہوں‘ نثار نے بیت اللہ محسود کی موت پر آنسو بہائے : بلاول
لاہور (خبرنگار) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نوازشریف امیرالمومنین بننا چاہتے ہیں۔ سی پیک آصف زرداری کا وژن تھا۔ حکمران سی پیک کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ 2018ءمیں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر اعظم اور صدر ہمارا ہو گا۔ میں وزیر اعظم، زرداری دوبارہ صدر بنیں گے۔ پی پی کے 49 ویں یوم تاسیس کے چھٹے دن کی تقریبات کے حوالے سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔ بلاول نے کہا کہ وہ ایک ہفتے سے پنجاب میں ہیں لیکن وہ یہاں سیاست کےلئے نہیں بلکہ پنجاب کی سیاست پر جمہوری قبضے کےلئے آئے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان اب مسلم لیگ ن ایکشن پلان بن چکا ہے۔ جس کی آڑ میں دہشت گردوں کو نشانہ بنانے کی بجائے کبھی ڈاکٹر عاصم حسین جیسے سیاسی ورکرز اور کبھی ایان علی کو پکڑ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے ایک بار پھر چودھری نثار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کم حوصلہ ہیں۔ وہ دہشتگردوں کی بجائے سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ وہی وزیر داخلہ ہیں جنہوں نے طالبان کمانڈر ہیبت اللہ محسود کی وفات پر آنسو بہائے تھے۔ مسلم لیگ ن کا این آر او دہشتگردوں کے ساتھ ہے۔ چودھری نثار نے قانون کی حکمرانی کا غلط فائدہ اٹھایا۔ آج دہشتگردوں سے فوجی جوان اور عوام لڑ رہے ہیں۔ بھٹو کے اہلخانہ جانوں کے نذرانے دے کر دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ چودھری نثار تو صرف سیاسی انتقام لے رہے ہیں۔ دہشتگردوں سے نہ لڑ کر فائدہ اٹھایا جا رہا ہے۔ ہم نے مشرف کو ہرایا اور وردی اتارنے پر مجبور کر دیا۔ جنرل ضیاءالحق کو بھی ہرایا اب آپ کو بھی ہرائیں گے۔ آپ کی طاقت ضیاءکی ہے ہم آپ کو آسانی سے ہرا سکتے ہیں۔ پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے کہا تھا کہ دہشتگردوں سے لڑو۔ یہاں تو مسلم لیگ ن نے گلگت بلتستان میں دہشتگردوں کو ٹکٹ دیئے۔ انہوں نے تقریر کے اختتام پر پارٹی کے حق میں خود نعرے لگوائے اور گلگت بلتستان میں جلسہ عام کا اعلان کیا انہوں نے ورکرز ے سوال کیا کہ اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے اور انہوں نے احتجاج کیا تو گلگت بلتستان ان کے ساتھ ہو گا۔ جس پر تمام ورکرز نے ہاتھ کھڑے کر کے نعرے لگا کر ان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ حکومت دہشتگردی کے خلاف بنائے قوانین کا سیاسی فائدہ اٹھا رہی ہے۔ دہشتگردوں سے لڑنے کی بجائے سیاسی رہنماﺅں اور کارکنوں کیخلاف کارروائیاںکی جارہی ہیں ،وہ آج بھی امیر المومین بننا چاہتے ہیں۔انہوں نے اپنے بڑے بڑے پیٹوں میں ڈاڑھی چھپا رکھی ہے ،سی پیک پیپلز پارٹی کے منشور میں شامل اور بھٹو شہید اور بی بی شہید کا وژن تھا اس خواب کو صدر آصف علی زرداری نے پورا کیا۔ وزیر اعظم کو پتہ ہے کہ یہ ان کی آخری مدت ہے۔ آئی این پی کے مطابق بلاول نے کہا کہ نوازشر ےف جا رہا ہے نوازشرےف جا رہا ہے، منتخب وزےر خارجہ ہوتا ہارٹ آف اےشیا کانفرنس مےں ہاں ہاں نہ کرتا مودی کو جواب دےتا، ہارٹ آف اےشیا کانفرنس مےں پاکستان کا جو حشر ہوا ہے وہ سب نے دےکھا، نوازشرےف مودی کے دوست تھے اور آج بھی ہےں، سرتاج عزےز بھی انکی سوچ کے مطابق ہاں ہاں کرتے ہےں ورنہ افغان دوست کو بھی ہارٹ آف اےشیا مےں جواب دےتے، نوازشر ےف کی وجہ سے کشمےر کے اےشو کو بھی نقصان ہو رہا ہے اگر ہم نے نوازشرےف کو نہ روکا تو ملک کو اور نقصان ہوگا، مسلم لےگ ن کو مےٹرو ٹرےن بنانے، سٹےل کا ٹھےکے لےنے اور گھروں مےں بےٹھنے مےں دلچسپی ہے، ان کو ملک سے کوئی غرض نہےں، خےبر پی کے،کوئٹہ اور وسےب جل رہا ہے اس لئے مےں کہتا ہوں جاگ پنجاب جاگ تےری پگ کو لگ گےا شرےفوں کا داغ۔
بلاول