• news

عمران یوٹرن کے ماہر‘ وزیراعظم کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں: طارق فضل چودھری، دانیال عزیز

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ پاناما لیکس معاملہ کو مسلم لیگ (ن) نہیں دوسری جماعتیں لٹکا رہی ہیں، پی ٹی آئی کے لوگ میڈیا کے سامنے کاغذ لہراتے رہے عدالت میں ثبوت پیش نہ کر سکے ¾ وزیر اعظم نواز شریف کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے ¾ عمران خان عوام اور عدالت کا وقت ضائع نہ کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار وزیر مملکت طارق فضل چوہدری اور لیگی رہنما رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے میڈیا کو بریفنگ میں کیا۔ امید ہے پاناما لیکس کا مسئلہ جلد ہو جائے گا ، ہماری طرف سے کوئی تاخیر نہیں۔ ہم نے عدالت میں تمام ثبوت جمع کرائے ہیں ¾ وزیر اعظم نواز شریف کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے ،عمران خان عوام اور عدالت کا وقت ضائع نہ کریں۔ عمران بہت شاطر انسان ہیں، کہتے ہیں میںنے اپنی سابقہ بیوی جمائمہ سے بنی گالا کے گھر کے پیسے لئے تھے کیونکہ میرے اپارٹمنٹ فروخت کیے گئے تو مجھے ابھی تک پیسے نہیں ملے تھے ، پیسے لندن میں واپس کرنے کے وعدہ پر لئے اور لندن میں واپس کردئیے، جب ان کی سابقہ بیوی سے رابطہ کیا گیا تو ان کا موقف تھا کہ میں نے کبھی عمران خان کو ایک ٹکہ بھی قرضہ نہیں دیا۔
طارق فضل/ دانیال عزیز

ای پیپر-دی نیشن