نیشنل کرکٹ اکیڈمی: نوجوان سپنرز کیلئے تربیتی کیمپ 13 دسمبر سے شروع ہوگا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام ملک میں ابھرتے ہوئے نوجوان سپن باولرز اور بلے بازوں کے لیے 2 ہفتوں پر مشتمل تربیتی کیمپ 13 دسمبر سے لاہور میں شروع ہوگا۔ 25 دسمبر تک جاری رہنے والے اس ایمرجنگ کیمپ میں 32 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے جنہیں این سی اے ایلیٹ کوچز کے ذریعے ٹریننگ دی جائے گی۔