• news

پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام کوچنگ کورس آج سے شروع ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام لیول ٹو کوچنگ کورس آج سے شروع ہوگا۔ کوچنگ کورس کروانے کیلئے ہانگ کانگ سے رگبی ایجوکیٹر کے ہنگ فنگ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔ کے ہنگ فنگ ہانگ کانگ کی طرف سے انٹرنیشنل کھلاڑی رہ چکے ہیں اور انٹرنیشنل رگبی کی طرف سے سینئر ایجوکیٹر ہیں۔ کورس میں ملک عارف حسین، علی حیدر، محمد بابر، عبدالمقیت اطہر،محمد وسیم، حسن شاہ، بابر شہزاد ، محمد عمران جٹ شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن