• news

پاکستان اٹلی مشترکہ اکنامک کمشن کا دوسرا اجلاس، تعاون کے فروغ کیلئے 4 ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق

اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان اور اٹلی نے توانائی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر، تجارت اور جوائنٹ وینچر، زراعت اور ذراعت کے شعبہ کی صنعتوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعا ون کے فروغ کے لئے چار ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانامحمد افضل خان نے کہاکہ پاکستان اور اٹلی نے تجارتی نمائشوں کے انعقاد پر اتفاق کیا ہے، پاکستان اور اٹلی کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم ایک ارب ڈالر ہے، آئندہ چندسالوں میں اسے ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک بڑھایا جائے گا ، پیر کو پاکستان اٹلی کے جوائنٹ اکنامک کمیشن کا دوسرا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اٹلی کی جانب سے وفد کی قیادت اکنامک ڈولپمنٹ کے ڈپٹی منسٹر اور پاکستان کی جانب سے وفد کی قیا دت پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد اٖفضل نے کی ۔مشترکہ اجلاس میں دونو ںممالک کی حکومتوں نے تازہ ترین معاشی صور تحال ،معاشی اصلاحات کا جائزہ ،ترجیحات ،دو طرفہ اداروں اور تجارتی تعلقا ت پر گفتگو کی گئی۔ فریقین نے توانائی اور انفراسٹریکچر کی تعمیر،تجارت اور جوائنٹ وینچر، ذراعت اور ذراعت کے شعبہ کی صنعتوں اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعا ون کے لئے چار ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن