وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے اٹلی کے وفد کی ملاقات، توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی سے اٹلی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ڈپٹی منسٹر ڈولپمنٹIvan Scalfarottoکی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے حکومت پاکستان کے وژن کو سراہا۔ دونوں سربراہوں نے دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ باہمی تعلقات کو استوار کرنے اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔