میاں بیوی کے جھگڑے میں قربانی بچوں کو دینا پڑتی ہے: سپریم کورٹ
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں بچوں کی تحویل سے متعلق مقدمے کی سماعت میں عدالت نے والدین کو معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے کرنے کی مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ خاتون میمونہ ناز نے عدالت کو بتایا کہ اس کے تین بچے ہیںشوہر دو طلاقیں دے چکا ہے اس کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ زبردستی نہیں ہے مگر آپ کو گھر بسانے کی نصیحت کرتے ہیں، میاں بیوی کے جھگڑے میں بچے رل جاتے ہیں بچوں کیلئے قربانی دینی پڑتی ہے ،گھر بس جائے تو دو طلاقیں ختم ہوجائیں گی، والدین کا کوئی نعم البدل نہیں علیحدگی کے بعد تین بچے رل جائیں گے ہم آپ کو سوچنے کا موقع فراہم کرتے ہیں بعدازاں عدالت نے آپس میں معاملات طے کر نے کا ایک اور موقع فراہم کرتے ہوئے سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔