مانانوالہ: سپننگ ملز میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، لاکھوںکی روئی اور مشینری جل گئی
مانانوالہ (نامہ نگار) فیکٹری میں لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے مالیت کی روئی و مشینری جل کر خاکستر ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق لاہور فیصل آباد روڈ پر مقامی سپننگ ملز میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کارڈ اور کومبر کھاتہ میں موجود روئی اور قیمتی مشینری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے آ کر چار گھنٹے کی سر توڑ کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔