• news

بھکر: خوشحال خان ایکسپریس کا انجن، 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، مسافر محفوظ رہے

بھکر (نامہ نگار) کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین خوشحال خان ایکسپریس بھکر شہر کے بالکل قریب بہل پھاٹک پر حادثہ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں اس مسافر ٹرین کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے مسافر محفوظ رہے ہنگامی بنیادوں پر کاروائیاں کرکے ملتان کندیاں ٹریک کو بحال کردیا گیا ریلوے ڈویژنل سپریٹنڈنٹ نے مسافروں کی پریشانی و مشکلات کے پیش نظر ملتان سے نیا ریلوے انجن لا کر تقریباً 7گھنٹے بعد ٹریک کو بحال کر کے مسافروں کو اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا جبکہ خوشحال ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں جو ٹریک سے نیچے اتر گئی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن