• news

قائمہ کمیٹی سینٹ نے سموگ پر وزارت ماحولیات سے 10 روز میں رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت ماحولیات تبدیلی سے سموگ پر 10 دن میں رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ افسران نوس لینے کے علاوہ عملی اقدامات کرکے کمیٹی کو جواب دیں۔ سینیٹر مشاہد حسین نے کہا کہ سموگ کا مسئلہ مستقبل میں گھمبیر ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر زاہد حامد کی مراکش کانفرنس کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی۔ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 40 ارب ڈالر کی امداد ملتی ہے تو 20 فیصد زہریلی گیسز کے خاتمے کیلئے کام کر سکیں گے۔ ملیحہ لودھی نے بتایا موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ملنے والے فنڈز کی بھارت مخالفت کر رہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن