جرمنی: افغان پناہ گزین لڑکے کی گرفتاری سے نئی بحث چھڑ گئی
برلن (اے ایف پی) جرمنی میں میڈیکل کی طالبہ سے زیادتی اور قتل کے الزام پر افغان پناہ گزین لڑکے کی گرفتاری پر بے چینی اور پناہ گزینوں کے مسئلہ پر بحث چھڑ گئی۔ حکومت نے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے ۔