• news

روس، چین نے شامی شہر حلب میں جنگ بندی کی قراداد پھر ویٹو کر دی

لندن (نیوز ایجنسیاں +نوائے وقت رپورٹ) برطانوی اخبار دی ٹائمز نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یورپی یونین نے شام میں بحران کے حل کے لئے ایک نیا پلان تیار کرنا شروع کیا ہے۔ اس پلان کے تحت شام میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سیاسی سمجھوتے کے عوض فریقین کو مالی مراعات کی پیشکش کی گئی ہے۔ ایران نے جنگجو اور اسلحہ شام بھیجے جانے میں اضافہ کر دیا۔ ادھر فورسز نے حلب کے مزید 3 اضلاع کا کنٹرول باغیوں سے واپس لے لیا۔ ان میں کرم الجبل اور الشعار شامل ہیں۔ الشعار میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ ادھر حلب میں فضائی حملوں میں مزید 37 افراد مارے گئے۔ دو روز میں تعداد 73 ہو گئی۔ آبزرویٹری کے مطابق مراۃ النعمان میں 5 بچے اور ایک ہی خاندان کے 6 افراد مارے گئے۔ مارکیٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ہیلی کاپٹروں سے دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرمز اور بیرل بم گرائے گئے۔ ادھر حلب میں عارضی جنگ بندی کے لئے سلامتی کونسل کی قرارداد کو روس اور چین نے پھر ویٹو کردیا ہے،سات روز کے لئے سیز فائر ہونا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن