• news

حاصل پور: 13سالہ بھائی نے 7 سالہ سوتیلے بھائی کو اینٹیں مار کر قتل کردیا

حاصل پور(نامہ نگار) 13 سالہ بھائی نے معمولی بات پر 7 سالہ سوتیلے بھائی کو اینٹیں مار کر ہلاک کردیا۔ قائم پور کے نواحی علاقوں منظور آباد میں 13 سالہ علی حسنین نے اپنے 7 سالہ سوتیلے بھائی جمشید کو اینٹیں مار کر موقع پر ہلاک کردیا۔ دونوں بھائیوں میں اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ شام دونوں گلی میں کھیل رہتے تھے کہ معمولی جھگڑے پر مشتعل ہو کر علی حسنین نے قریبی کھیت میں لے جا کر 7 سالہ جمشید کے سر میں اینٹیں مار کر ہلا ک کردیا ۔ تھانہ صدر حاصل پور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

ای پیپر-دی نیشن