• news

سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں:سیکرٹری خارجہ لٹویا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایران اور روس کے بعد لٹویا بھی سی پیک میں شامل ہونے کیلئے تیار ہوگیا۔ سیکرٹری خارجہ لٹویا نے اندریجس نے کہا ہے کہ سی پیک بہت اہم اور عظیم منصوبہ ہے۔ پہلی بار پاکستان آیا ہوں‘ سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔ سی پیک کا منصوبہ کسی ملک کیخلاف نہیں۔ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی اہمیت ناگزیر ہے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں پاکستان کی شمولیت خوش آئند ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیار محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ پاکستان کے جوہری ہتھیار جدید اور دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن