:کرپشن کی بنیاد پر نواز، شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے کرپشن کی بنیاد پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے شہری فیصل نصیر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے رجسٹرار آفس کو ہدایت کی کہ درخواست کو کسی مناسب بنچ کے روبرو ابتدائی سماعت کیلئے پیش کیا جائے۔