بلوچستان ہائیکورٹ کا بھی ترک اساتذہ کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان ہائیکورٹ نے ترک اساتذہ کو ملک بدر کرنے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے ترک اساتذہ کو ملک بدر نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملک بدری کیخلاف ترک اساتذہ اور اہلخانہ نے درخواست جمع کرائی تھی۔ جسٹس محمد نور مکانزئی اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔