90 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، بنکنگ کورٹ کے جج کی سرکاری گاڑی چوری
لاہور، فیروز والہ (نامہ نگار) مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیںاور دیگر سامان لوٹ لیاڈیفنس اے میں شفقت سلطانہ کے گھر سے 29 لاکھ ، قائداعظم انڈسٹریل ایریا میں ریاض کی فیکٹری سے 23 لاکھ جبکہ غازی آباد بلال کے گھر سے 19 لاکھ مالیت کی نقدی، زیورات و دیگر سامان چوری ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے ہربنس پو رہ میں اسلام ا ور اس کی فیملی سے7 لاکھ ،سبزہ زار میں مقصود اور اسکی فیملی سے 3 لاکھ، ستوکتلہ میں سجاد اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان،سبزہ زار میں وقار سے 2 لاکھ 25 ہزار،جوہرٹائون میں زوہیب سے ایک لاکھ 25ہزار موبائل فون،شاہدرہ میں عمر سے 85 ہزار اور موٹرسائیکل،گرین ٹائون میں فیصل ارشاد سے 19ہزار اور موبائل فون، مزنگ میں عبداللہ سے 11 ہزار اور موبائل لوٹ لیا۔ چوروں نے ستوکتلہ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بینکنگ کورٹ ذوالفقار لون کی سرکاری گاڑی، جوہر ٹاؤن سے فیصل کی کار،نیو انارکلی سے افضل،شاہدرہ سے ندیم،لوہاری گیٹ میں آصف،گڑھی شاہو میں دلیپ سنگھ ،ساندہ میں نجف علی،مانگامنڈی میں شہباز،ہنجروال میں اکرام،نواب ٹائون راشد،ہیئرمیںفیاض، جنوبی چھائونی میںخالد ،نشترکالونی میں سے دین محمد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔ لاہور روڈ کی آبادی خان پور میں چوروں نے فیکٹری سے لاکھوں جبکہ یٰسین کے گھر سے ہزاروں روپے ک رقم اور موبائل چوری کر لئے ڈاکوؤں نے زمیندار کے ڈیرہ ہزاروں روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا علاوہ ازیں یاسر علی کی کار اور مقبول احمد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی جبکہ شاہراہ میں ڈاکوؤں نے راہگیر نقدی موبائل چھین لئے۔ دوسری طرف جی ٹی روڈ کی آبادی کالا شاہ کاکو کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والے تینوں ڈاکوؤں کی شناخت ہو گئی جن میں افضال، ریاض عرف بھولا اور حنیف چنگڑ شامل ہیں تینوں ڈاکوؤں کا تعلق مریدکے ایریا سے تھا۔