• news

فوج نے ذمہ داری نبھائی، حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہ کرسکیں: شجاعت

گجرات (نامہ نگار) پانامہ لیکس کا کیس ملک کی سب سے بڑی عدالت میں ہے اس پر جو بھی فیصلہ آئیگا وہ میرٹ پر اور انصاف پر مبنی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری شجاعت نے چوہدری اعجاز وڑائچ، چوہدری مظہر وڑائچ کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں سرتاج عزیز کی قیادت میں کانفرنس میں شرکت کیلئے جانیوالے وفد کیساتھ جو کچھ ہوا اس سے دنیا بھر میں وطن کی جگ ہنسائی ہوئی حکومت کی نااہلی کیوجہ سے ایسا واقعہ ہو ا ہے کیونکہ نہ تو کوئی اس حوالے سے انکی کوئی تیاری تھی اور نہ ہی منسٹری تھی سرتاج عزیز کو دھکے پڑنا حکومت کا علاج ہے۔ حکومت ٹی وی چینلز پر پابندی لگانے کے علاوہ اور کئی گل کھلائے گی۔ آرمی چیف کی ذات برادری ازم کی محتاج نہیں۔ جنرل راحیل شریف نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جو بیڑہ اُٹھایا تھا اُسے آئندہ بھی جاری و ساری رہنا چائیے۔ بدقسمتی سے صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر اس طرح عملدرآمد نہیں کروا سکیں جس طرح فوج نے اپنی ذمہ دار ی نبھائی ہے، اگر اس پلان پر عمل کرلیا جاتا تو ملک کے 90 فیصد مسائل سے نجات مل سکتی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن