الیکشن کمشن عمران، جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی درخواستوں پر سماعت 19 دسمبر کو کریگا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق سماعت 19 دسمبر کو مقرر کر دی۔ چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں5 رکنی کمشن نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل کے لیے19 دسمبرکی تاریخ مقررکی۔ عمران خان کی نااہلی کے لئے درخواست شاہ نواز ڈھلوں جبکہ جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے 2 الگ الگ درخواستیں ملک خلیل احمد اور بلال بھٹہ کی جانب سے دائر کی گئی ہیں۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کے وکلاء نے درخواستیں سماعت کے لیے مقررکرنے کی مخالفت کی ہے۔