نواز شریف کیخلاف سر کا خطاب استعمال کرنے کے الزام پر پٹیشن، وفاقی حکومت کے وکیل نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سر کا خطاب استعمال کرنے کے الزام میں دائر رٹ پٹیشن میں وفاقی حکومت کی طرف سے سٹینڈنگ کونسل ندیم انجم نے جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کی۔ عدالت نے مزید سماعت 19دسمبر تک ملتوی کر دی۔