• news

دیر بالا: نظامت اور نائب نظامت کیلئے ہونیوالے انتخابات تیسری بار بھی ٹائی ہو گئے

دیربالا(آن لائن) تحصیل کونسل واڑی کے نظامت اور نائب نظامت کے لئے ہونے والے انتخابات تیسری بار بھی ٹائی ہوگئے ،شو آف ہینڈ کے ذریعے کونسل ممبران نے ووٹنگ کی جوکہ سات ،سات ووٹوں سے برابر ہوگئی گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر واڑی سید احمد کمال کے دفتر میں جماعت اسلامی کے حسین احمد اور متحدہ قومی محاذ کی طرف سے نامزد امیدوار ملک گل بہادر ،نائب نظامت کے لئے جماعت اسلامی کے مشتاق محمد اور متحدہ قومی محاذکے سعید شاہ خان کے درمیان تیسری بار انتخاب کے لئے ووٹنگ کی گئی جوکہ شو آف ہینڈ کے ذریعے کونسل کے تمام14ممبران نے اپنے رائے کا استعمال کیا مگر پہلے کی طرح اس بار بھی مقابلہ سات سات ووٹوں سے برابر رہا الیکشن نتائج کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ الیکشن کمشن کو بھجوائی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن