کہا تھا میڈیا کوریج پر پابندی لگائی جائے، عدالت اور میڈیا میں ایک ساتھ کیس نہیں لڑ سکتا: حامد خان
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما اور معروف قانون دان حامد خان نے کہا کہ میں نے عدالت سے کہا تھا پانامہ کیس کی کارروائی کی میڈیا کوریج پرپابندی لگائی جائے، عدالت اور میڈیا میں ایک ساتھ کیس نہیں لڑ سکتا، عدالتی ریمارکس عدالت کا فیصلہ نہیں ہوتا۔ عدالت نے میری بات سے اتفاق کیا مگر میڈیا کوریج پر پابندی کا حکم نہیں دیا۔