• news

پی آئی اے کا ریزرویشن سسٹم پھر خراب، پروازیں متاثر، مسافر پریشان

لاہور (خصوصی رپورٹر) جدید ا نفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں بھی قومی ائر لائن پی آئی اے کا ریزرویشن سسٹم اکثر ناکارہ ہو جاتا ہے جس سے نہ صرف پروازیں متاثر ہوتی ہیں، مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوموار کو ریزرویشن سسٹم میں فنی خرابی ہوئی جسے مکمل طور پر ٹھیک نہ کیا جا سکا اور منگل کے روز بھی جہازوں کی آمد و روانگی متاثر ہوئی۔ سسٹم کی خرابی کے باعث پروازوں کے تین سے چار گھنٹے لیٹ ہونے سے ائر پورٹ پر موجود مسافروں کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اکا دکا مسافر احتجاج بھی کرتے رہے تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی پاور سپلائی کے باعث پیش آئی۔

ای پیپر-دی نیشن