متحدہ سے تعلق، بلدیہ ٹائون کا سیکٹر انچارج تھا،رحمن بھولا کا ابتدائی بیان
تھائی لینڈ (نوائے وقت رپورٹ) سانحہ بلدیہ کے مرکزی ملزم رحمن بھولا نے اپنا ابتدائی بیان انٹرپول کو ریکارڈ کرادیا۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول نے بھولا کے بیان کی کاپی ایف آئی اے کو بھجوا دی۔ بھولا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیاسی کارکن ہوں، تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ میں بلدیہ ٹائون کا سیکٹر انچارج تھا۔ ایف آئی اے نے سانحہ بلدیہ کے ماسٹر مائنڈ عبدالرحمن عرف بھولا کو پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ایف آئی اے اور کراچی پولیس کی مشترکہ ٹیم آج تھائی لینڈ روانہ ہو گی۔ ایف آئی اے نے کراچی کے دو افسران کو پولیس کی معاونت کیلئے مقرر کردیا۔ ایف آئی اے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر بدر الدین بلوچ اور انسپکٹر رحمت اللہ ڈرمکی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں بھولے کو کراچی لائے جانے کی اطلاعات ہیں۔