شانگلہ کے گاؤں میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی، 7 بچے جاں بحق، درجنوں متاثر
الپوری (نامہ نگار) شانگلہ کے علاقہ بورشٹ کوزکانا میں خسرہ کی وباء پھوٹ پڑی 7 بچے خسرہ سے جاں بحق ہو گئے اور درجنوں متاثر ہو گئے ہیں خسرہ نے پورے گاؤں بورشٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔