برازیل: سپریم کورٹ نے بدعنوانی کے الزامات پر سینٹ کے سپیکرکو معطل کر دیا
برازیلیہ (اے پی پی) برازیل کی سپریم کورٹ نے بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات سے پہلے سینٹ کے سپیکر رینن کال ہیروس کو معطل کر دیا ہے۔ کال ہیروس برازیلین صدر مائیکل ٹیمر کے قریبی ساتھی ہیں اور بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات سے صدر کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔