ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے ضوابط 2016 کا مسودہ تیارکر لیا
لاہور(کامرس رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے سکیورٹیز ایکٹ، 2015 کے تحت حصص داران کے بہترین مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے لسٹڈ کمپنیز کے ضوابط 2016کا مسودہ تیار کیا۔ یہ ضوابط لسٹڈ کمپنیزکے ضوابط،2008کی جگہ لیں گے۔ٹیک اوور ضوابط کا مسودہ عوامی آراء کے لئے سرکاری گزٹ میں شائع کر دیا گیا ۔سٹیک ہولڈرز تجاویز23 دسمبر،2016 تک جمع کرا سکتے ہیں۔