• news

بصارت سے محروم معذوروں کیلئے خصوصی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے: پرویز ملک

لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور بزنسمین ایسوسی ایشن برائے بحالی معذوراں (لبارڈ) کے صدر پرویز ملک نے کہا ہے کہ خصوصی افراد بالخصوص بصارت سے محروم افرا دکے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم معذوراں کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں صوبائی وزراء میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، خواجہ سلمان رفیق، لبارڈ کے سیکریٹری جنرل سعید خان ، ایم این اے شائستہ پرویز ملک شریک تھی۔ اس موقع پر شرکاء نے قرار داد بھی پاس کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ خصوصی افراد کو ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن