• news

یونائیٹڈ فار ہیلتھیر کڈز کے زیراہتمام سروس سٹور پر بچوں کیلئے ’’روڈ ٹو ہیلتھ‘‘ کا اہتمام

لاہور (پ ر) یونائیٹڈ فار ہیلتھیر کڈز U4HKتحریک نے لاہور میں بچوں کیلئے ’’روڈ ٹو ہیلتھ‘‘ کے نام سے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد والدین میں بچوں سے متعلق ان کی کھانے کی عادات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔اس موقع پر غذائی ماہرین بھی موجود تھے جو والدین کو ان کے بچوں کے لئے غذائیت سے بھرپور کھانے کے بارے میں رہنمائی فراہم کررہے تھے۔ اس تقریب پر بات کرتے ہوئے ہیڈ آف کمیونیکیشن اور مارکیٹنگ سروسز ثمرہ مقبول نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ U4HK تحریک معاشرہ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کررہی ہے۔ شاہد حسین‘ سی ای او سروس شوز نے اس موقع پر کہا کہ ’’آج کل کے بچوں کو صحت سے متعلق بہت سی مشکلات کا سامنا ہے جس کی بڑی وجہ غذائیت کے بغیر کھانا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن