• news

سیفٹی کے حوالے سے پی آئی اے کا معیار مسلسل گرنے لگا‘ اے ٹی آر طیارے بحریہ اور فضائیہ کا بھی حصہ ہیں

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پی کے 661کے حادثہ نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ سیفٹی کے حوالہ سے پی آئی اے کا معیار مسلسل گر رہا ہے جس پر محکمانہ توجہ نہیں دی جا رہی۔ آے ٹی آر طیارے محض دس سال پرانے ہیں جنہیں پی آئی اے کے ان فوکر طیاروں کی جگہ فضائی بیڑے میں شامل کیا گیا ہے جو مسلسل حادثات کاشکار ہو رہے تھے۔ یہ طیارے نہ صرف پی آئی اے بلکہ بحریہ اور فضائیہ کے بیڑے کا بھی حصہ ہیں ۔ ان طیاروں کو گلگت، چترال، کوئٹہ، گوادر اور اندرون ملک پروازوں کے دیگر مقامات کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
پی آئی اے میعار

ای پیپر-دی نیشن