• news

ایل این جی پر منتقل ہونے والی 600 صنعتوں کو 3 ماہ کیلئے گیس سپلائی بند

لاہور (کامر س رپورٹر) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی نے ایل این جی پر منتقل نہ ہونے والی 600 صنعتوں کو گیس کی سپلائی بند کر دی۔ ان صنعتوں کے لئے تین ماہ تک گیس کی سپلائی بند رکھی جائے گی ۔سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کے مطابق ان صنعتوں کو نوٹسز بھیجے گئے تھے کہ وہ گیس کی سپلائی بحال رکھنے کے لئے اپنے کنکشن ایل این جی پر منتقل کر لیں لیکن ان600 صنعتوں نے اپنے کنکشن منتقل نہیں کروائے جس پر گزشتہ روز ان کی گیس کی سپلائی بند کر دی گئی۔ سوئی ناردرن کے مطابق ان صنعتوں کو جب تین ماہ بعد گیس بحال کی جائے گی تو ان صنعتوں کو نئے گیس ریٹ 800 روپے فی یونٹ کے حساب سے گیس فراہم کی جائے گی جبکہ اب ان صنعتوں کو 600 روپے یونٹ کے حساب سے گیس فراہم کی جا رہی تھی ۔لاہور ریجن میں 190 صنعتی یونٹوں کی گیس بند کی گئی ہے بڑی صنعتوں کو گیس کی بندش سے گھر یلو صارفین کے لئے گیس کا پریشر بہتر ہو جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹیکسٹائل مل مالکان کی نشاندہی پر یہ ایکشن لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن