گوجرانوالہ: 2 روز پہلے قتل ہونے والے محنت کش کے ورثاء کا احتجاج، ٹریفک بلاک
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین کی فا ئرنگ سے 2 روز پہلے قتل ہونیوالے محنت کش کے ورثاء کا نعش سڑک پر رکھ کر قا تلوں کی عدم گرفتاری کیخلا ف شدید احتجاج کیا گیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق جھنگی کے رہائشی محنت کش فیاض کو دو روز قبل سیشن کو رٹ پیشی پرجا تے ہو ئے ملزم نا صر وغیرہ نے مقدمہ بازی کی رنجش پر فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔کا روائی نہ کئے جا نے پر ورثاء سراپا احتجاج بن گئے، مظا ہرین نے ہا تھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ بعدازاں پو لیس کے اعلی افسران نے مو قع پر پہنچ کر ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہا نی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔