کراچی : وزیراعلیٰ سندھ اچانک طارق روڈ پہنچ گئے ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
کراچی (آن لائن)وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ نے طارق روڈ کا اچانک دورہ کیا ۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ بدھ کو علی الصبح طارق روڈ پہنچ گئے اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔انہوں نے طارق رو ڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں پوچھ گچھ کی اور حکام کی جانب سے انہیں موقع پر ہی بریفنگ بھی دی گئی ۔ طارق روڈ پر پائپ لائن ڈالی جا رہی ہے جس کے بارے میں وزیرا علی کو بریفنگ دی گئی ہے کہ اس مرمتی کام کو ایک ماہ کے اند ر مکمل کر لیا جائے گا ۔