عدالت کیس سے یاکمشن بنائے قبول ہو گا ,کورٹ کے باہر اوراندر سچ بولا:نواز شریف
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عدالت خود کیس سنے یا کمیشن بنائے قبول ہوگا۔ عدالت کے باہر اور اندر سچ بولا ہے۔ نہ پہلے کچھ چھپایا نہ اب چھپانے کی ضرورت ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی۔ ادھر آزادکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال، آزادکشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور کشمیر کونسل کے انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نوازشریف نے کہا لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔ انہوں نے راجہ فاروق حیدر کو لائن آف کنٹرول کے متاثرین کی بھرپور امداد کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا 2018 کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کلین سویپ کرے گی۔ مسلم لیگ ن تعمیر اور ترقی پر یقین رکھتی ہے ۔