بنگلہ دیش میں کالعدم تنظیم کے 3 رہنمائو ں کی سزائے موت برقرار
ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے حرکت الجہاد الاسلامی نامی کالعدم تنظیم کے سربراہ مفتی عبدالحنان اور ان کے دو ساتھیوں کی سزائے موت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنادیا، ان افراد کو 2004 میں شمال مشرقی شہر سِلٹ میں برطانوی سفیر پر حملہ کرنے اور تین دیگر افراد کو قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔