چیمبرز آف کامرس کا ایف بی آر کی آڈٹ پالیسی کیخلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان
لاہور(کامرس رپورٹر) چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ربیع الاوّل کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی آڈٹ پالیسی کے خلاف یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ اس دن اپنے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی عمارتوں پر سیاہ پرچم بھی لہرائے جائیں گے۔ یہ فیصلہ لاہور چیمبر میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
جس کی صدارت عبدالباسط نے کی جبکہ گوجرانوالہ ، خانیوال ، گجرات جہلم ، وومن چیمبر، لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن، پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافکس آرٹ انڈسٹری کے نمائندوں نے شرکت کی۔