پاکستانی باسمتی چاول یورپی یونین کے فوڈ سیفٹی کے سٹینڈرڈ کے مطابق ہے: ڈاکٹر وارنر
لاہور (کامرس رپورٹر) جرمنی کی یورو فین لیبارٹری کے سربراہ ڈاکٹر وارنر ناڈر نے کہا ہے کہ پاکستانی باسمتی چاول یورپی یونین کے فوڈ سیفٹی کے سٹینڈرز کے مطابق ہے جبکہ بھارتی باسمتی چاول میں زرعی ادویات اور افلاٹاکسین زہر کی مقدار 10 گنا زائد ہے۔اس امر کا اظہار رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیمینار میں کیا۔سیمینار میں رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما پیر ناظم حسین شاہ سینئر نائب چیئرمین شاہ جہاں ملک اور عہدے دار سمیع اللہ نعیم نے بھی خطاب کیا۔