• news

قائمہ کمیٹی کا نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر اظہار تشویش

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبے بندی کا اجلاس سی ای او نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دفتر میں ہوا۔ کمیٹی نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی۔ منصوبے کی لاگت میں غیر معمولی اضافے پر بھی تحفظات ظاہر کئے گئے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ لاگت 414 بلین روپے تک پہنچنے کی وجوہات کے تعین کے لئے تھرڈ پارٹی ویلڈیشن کرائی جا رہی ہے۔ کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کی طرف سے منصوبے کی ناقص مانیٹرنگ پر نکتہ چینی کی۔ کمیٹی نے ہدایت کی آزادکشمیر حکومت کے ساتھ مل کر ٹیکس کے ایشوز کو حل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن