• news

پنجاب کابینہ میں شامل ہونیوالے علی رضا گیلانی نے وزارت کا حلف اٹھا لیا

لاہور(خصوصی رپورٹر)پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے صوبائی وزیر سید علی رضا گیلانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے صوبائی وزیر سے حلف لیا۔تقریب میں صوبائی وزیر کے اہل خانہ، اہم شخصیات اور اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔سید علی رضا گیلانی گزشتہ دنوں پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے ارکان میں شامل تھے لیکن بیرون ملک ہونے کے باعث وہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن