شالیمار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا کانووکیشن، ڈگریاں دی گئیں
لاہور (نیوز رپورٹر) شالیمار میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے دوسرے ہونے والے کانووکیشن میں طلباء وطالبات کو ڈگریاں دے دی گئیں۔ لاہور میں اس کالج کی تقریب کے مہمانان گرامی جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمان رمدے‘ وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل(ر) پروفیسر محمداسلم تھے۔ اس موقع پر مہمانوں کے ایم بی بی ایس اور ڈینٹل میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء کو ڈگریاں دیں۔