ٹیم مینجمنٹ نے یاسر شاہ کے بیک اپ کیلئے محمد اصغر کومانگ لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) لیگ سپنر یاسر شاہ کی کمر میں انجری کے بعد پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے سلیکشن کمیٹی سے سپنر کا بیک اپ بھیجنے کی درخواست کردی ہے۔لیگ سپنر یاسر شاہ پریکٹس سیشن کے دوران کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے وہ وارم اپ میچ میں شرکت نہیں کر سکے۔ ڈاکٹرز کے مطابق یاسر شاہ کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں اور وہ 15 دسمبر سے ڈے نائٹ میچ میں شرکت کیلئے فٹ ہو جائیں گے۔سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کی درخواست کو قبول کر لیا ہے اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان کی منظوری سے محمد اصغر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو سکواڈ میں 17ویں رکن ہوں گے۔وہ ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے جلد آسٹریلیا روانہ ہو جائیں گے۔