ڈنمارک کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ پائول الویسٹروم88برس کی عمر میں انتقال کرگئے
کوپن ہیگن (سپورٹس ڈیسک )ڈنمارک کے کشتی بان اولمپک گولڈ میڈلسٹ پائول الویسٹروم88برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔انہوں نے 1948ء میں لندن اولمپک گیمز میں کشتی رانی مقابلوں میں 20 سال کی عمر میں گولڈ میڈل جیتا تھا ۔انہوں نے 1952ء ‘1956ء اور 1960ء میں بھی اولمپک گولڈ میڈل اپنے نام کیا ۔