بھارتی فیلڈر نے سر پر گیند مار کر امپائرپائول رائفل کو زخمی کردیا
ممبئی (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ میں فیلڈر کی جانب سے تھرو سر پر لگنے کے سبب آسٹریلین امپائر پائول رائفل زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعہ 49ویں اوور میںپیش آیا جب ایشون کی گیند پر کیٹن جیننگز نے شاٹ کھیلا۔فیلڈر بھونیشور کمار نے گیند وکٹ کیپر کی جانب پھینکی جو درمیان میں کھڑے پائول رائفل کے سر پر جا لگی۔وہ فوراً زمین پر ڈھیر ہو گئے۔ تھرو زیادہ تیز نہیں تھی جس کی وجہ سے پائول رائفل کو زیادہ سنگین چوٹ آنے کا خدشہ نہیں۔ا انگلش ٹیم کے عملے کی مدد سے پائول رائفل کو میدان سے باہر لے جایا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پائول رائفل کی جگہ تھرڈ امپائر میریس ایراسمس نے میدان میں آ کر ذمے داریاں سنبھالیں۔