• news

رئیل اسٹیٹ ٹیکس، عام شہریوں اور سرکاری اہلکاروں کے درمیان امتیاز برتا گیا

اسلام آباد (عترت جعفری) رئیل اسٹیٹ پر ٹیکس کے نفاذ میں عام شہریوں اور سرکاری اہلکاروں کے درمیان واضح قانون میں امتیاز برتا گیا ہے۔ ایکس سروس مین یا مسلح افواج کے زیر ملازمت افراد‘ وفاقی یا صوبائی حکومتوں کے سابق ملازم یا زیر ملازمت اہلکاروں کو اگر کوئی پلاٹ الاٹ ہو گا اور وہ اس کو فروخت کریں گے تو انہیں کیپیٹل گین ٹیکس کی لاگو شرح میں 50 فی صد کی رعایت دی جائے گی۔ جبکہ عام شہریوں کے لئے جو ریٹ نافذ کئے گئے ہیں ان کے مطابق یکم جولائی 2016ء کے بعد اگر کوئی پراپرٹی حاصل کی جائے اور اسے ایک سال کے اندر بیچا جائے تو فیئر پرائس ویلیو کے 10 فی صد‘ دو سال کے اندر 7.5 فی صد اور تین سال کے اندر فروخت پر 5 فی صد ٹیکس لگے گا۔ اس سے قبل 5 سال پراپرٹی کو اپنے پاس رکھنے کے بعد فروخت پر مذکورہ بالا ٹیکس نافذ نہیں تھا۔ اب اس میعاد کو گھٹا کر تین سال کر دیا گیا ہے۔ یکم جولائی 2016ء سے قبل خریدی گئی جائیداد پر تین سال کے اندر فروخت5 فی صد اور تین سال سے زائد میعاد کے بعد فروخت پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔ 40 لاکھ روپے مالیت کے فروخت پر پراپرٹی پر ٹیکس نہیں لگے گا۔

ای پیپر-دی نیشن