طیارہ حادثہ: سپریم کورٹ میں درخواست دائر سیفٹی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جائے: استدعا
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) قومی ائیر لائن کے جہاز 661 PK-کے سانحہ میں معروف نعت خواں جنید جمشیدسمیت درجنوں قیمتی جانوں کے ضیائع پر عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے صدر کی درخواست میں وفاق، چیئرمین قومی ائیرلائن اور ڈی جی سول ایویشن اتھارٹی کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انسانی زندگیوں کی حفاظت سول ایوی ایشن اور پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی بنیادی زمہ داری ہے، عدالت مسافروں کے سیفٹی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے۔