پاکستان سمیت دنیابھر میں اینٹی کرپشن ڈے آج منایا جائے گا
احمدیار (صباح نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد رشوت ستانی کا دن آج منایا جائے گا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں کرپشن کی روک تھام کیلئے کام کرنے والے سرکاری محکموں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں سیمینارز، کانفرنسز، واکس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کریں گی۔ الیکٹرئونک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔