• news

لوئر کرم: سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش، ایک ہلاک

پشاور(این این آئی)لوئرکرم میں پاک افغان سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ فرنٹیر کور نے بروقت کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مار دیا۔ مرنے والے دہشت گرد سے دو دستی بم، اسلحہ اور کارتوس ملے۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد ٹل اور ہنگو میں تخریب کاری کی کاروائی کے لیے داخل ہورہے تھے۔ لوئر کرم کے نواحی علاقے سرخ غورگرمیں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر فضل سعید حقانی اپنے ہی محافظ کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا

ای پیپر-دی نیشن